5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دنیا کی سب سے سست رفتار ٹرین جاپان میں چلتی ہے
جنگ نیوز -
ٹوکیو…سینٹرل مانیٹرنگ…جاپان کی بلٹ ٹرینیں تو پوری دنیا میں اپنی تیز رفتاری اور پابندی? وقت کی وجہ سے مشہور ہیں تاہم شاید یہ بات آپ کے علم میں نہ ہو کہ جاپان میں ہی دنیا کی سب سے سست رفتار ٹرین بھی موجود ہے? جاپان کی یہ سست رفتار ٹرین ایک گھنٹہ میں صرف 20 کلومیٹر تک کا سفر طے کرتی ہے جسے خاص طور پر ایک Hydro Electric ڈیم کی تعمیر کے لئے سامان برداری کی غرض سے شروع کیا گیا تھا? تاہم اب یہ منفرد ٹرین عوام کے استعمال کے لئے وقف کردی گئی ہے جس میں سفر کرتے ہوئے آپ جاپان کے خوبصورت شمالی علاقوں کے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں?