تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ورلڈ کپ فٹبال میں شرکت کیلئے آسٹریلیوی ٹیم آج پہنچے گی

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ …ورلڈ فٹبال کپ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم آج جوہانسبرگ پہنچ رہی ہے?ائیرپورٹس پر ٹیموں کے استقبال کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں?اولمپکس کے بعد کھیلوں کے دوسرے بڑے میلے عالمی فٹبال کپ میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ پہنچنے والی آسٹریلیا پہلی ٹیم ہو گی?جنوبی افریقہ ائیرپورٹس کمپنی کے جنرل منیجر کرس ٹیکانے کے مطابق جوہانسبرگ، ڈربن اور کیپ ٹاؤن کے ائیرپورٹ پر شاندار انتظامات آنے والے مہمانوں کے منتظر ہیں?انہوں نے کہا کہ سامان کی حفاظت کے لئے جدید مشین نصب کی ہیں، ہزاروں کی تعداد میں پولیس افسران حفاظت پر مامور ہونگے? عالمی نمبر ایک برازیل کی ٹیم کل اور دفاعی چیمپئن اٹلی کی ٹیم 9 جون کو جوہانسبرگ پہنچے گی?میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے عالمی نمبر دو اسپین آخری ٹیم ہوگی جو11 جون کو جنوبی افریقہ پہنچنے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.