تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

رابطہ کمیٹی کی پروفیسر غفور احمد کے گھر ڈکیٹی کی سخت مذمت

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد کے گھرڈکیتی کی واردات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے? کراچی سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پروفیسر غفور کے گھر ڈکیتی اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ مارکی ڈکیتی سے واضح ہوگیا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ گروہ کی آزادانہ لوٹ مار سے شہری ہی نہیں بلکہ ملک کے سینئر سیاستدان اور ان کے اہلخانہ بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں ? انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس کی جانب سے شہر میں ڈبل سواری کے پابندی کے باوجود شہر میں ڈکیتی اور جرائم کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے ? رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی? سندھ قائم علی شاہ ، صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا سے سے مطالبہ کیاہے کہ پروفیسر غفور احمد کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.