5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ روکنے کیلئے برٹش پیٹرولیم کا نیا طریقہ
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ روکنے کیلئے برٹش پیٹرولیم ایک نیا طریقہ Top Kill آج آزمائے گی? صدر اوباما بحران سے نمٹنے کیلئے جاری کوششوں کا جائزہ لینے جمعے کو لوزیانا پہنچ رہے ہیں?برٹش پیٹرولیم نے ٹاپ کل کے ذریعے سمندر کی تہہ میں تیل کی لیکیج روکنے کے مجوزہ آپریشن کی اینی میشن جاری کردی ہے? کمپنی نے ٹاپ کِل آپریشن کی ویڈیو دکھانے کی امریکی حکومت کی درخواست بھی قبول کرلی ہے? اس طریقہ کار کے تحت رساؤ روکنے میں زیادہ سے زیادہ دو دن لگیں گے? ٹاپ کل کو آج آزمایا جائے گا? تاہم اگر تجربہ ناکام رہا تو آپریشن شروع کرنے کی تاریخ آگے بڑھائی جاسکتی ہے یا اس طریقہ کار کو استعمال نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے? وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما صورتحال کا جائزہ لینے دوسری بار جمعے کو لوزیانا پہنچیں گے? اوباما کی جانب سے آف شور ڈرلنگ کو زیادہ محفوظ بنانے کیلئے سخت اقدمامات کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے?