تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کینیڈامیں ایک چھوٹا طیارہ دومنزلہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ،2ہلاک

جنگ نیوز -
ٹورنٹو …کینیڈامیں ایک چھوٹا طیارہ دومنزلہ عمارت کی چھت سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ?کینیڈاکے شہر ٹورنٹو کے شمال میں واقع تھنک وے ٹوائزڈویژن کے دفترکی دومنزلہ عمارت کی چھت سے ایک چھوٹا طیارہ ٹکرایا جس کے نتیجے میں اس میں سوارپائلٹ سمیت دوافراد ہلاک ہوگئے ? عینی شاہدین کے مطابق طیارہ چھت سے ٹکراتے ہی دھماکہ ہوا اوراس میں آگ بھڑک اٹھی?? جس پرریسکیو اہلکاروں نے فوری طورپرقابو پالیا ? مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت دومنزلہ عمارت میں14افراد موجودتھے جوبروقت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم دوافرادزخمی بھی ہوئے ?حکام نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.