5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چلی میں گرفتار پاکستانی طالب علم کے والد سان تیاگو روانہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چلی میں گرفتار پاکستانی طالب علم سیف الرحمان کے والد محمود احمد خان بیٹے سے ملاقات کیلئے سان تیاگو روانہ ہوگئے? یاد رہے کہ راولپنڈی کے رہائشی محمود احمد خان نے گزشتہ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بیٹے کو حوصلہ دینے کیلئے وہ جلد چلی جائیں گے اور سیف الرحمان کی رہائی کیلئے وکلا کی خدمات بھی حاصل کریں گے? ان کا کہنا تھا کہ ان کو چلی کا ویزہ حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آئیں، تاہم چلی کے ایک سینیٹر کی کوششوں سے ان کو ویزا ملا?محمودخان کاکہناتھاکہ ان کا بیٹا تعلیم حاصل کرنے چلی گیا اوراسے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے امریکی سفارت خانے بلایاگیا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا گیا? چلی میں امریکی سفارت خانے نے الزام لگایا ہے کہ سیف کی تعلیمی دستاویزات اوردیگرسامان پردھماکہ خیز موادکے ذرات ملے ہیں?