تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ستر فی صد پاکستانی ’فیس بک‘ پر مکمل پابندی چاہتے ہیں، پول

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینٹرل مانیٹرنگ…ایک حالیہ پول سے حاصل نتائج میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 70فیصد پاکستانی سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹFacebook پر مکمل پابندی چاہتے ہیں جبکہ 15 پاکستانی عدالتِ عالیہ لاہور کے اس فیصلے کے حامی ہیں جس میں حکومت پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ Facebook کو 31مئی2010ء تک کے لیے بند کردے? ایک مقامی ویب سائٹ کے تحت کرائے گئے پول کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد نے Facebookپر نبی کریم? کی توہین پر مبنی مقابلے کرانے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا? ابتدائی تین دنوں کے دوران پول میں حصہ لینے والوں میں سے صرف8 فیصد کی یہ رائے تھی کہ صرف خاتم النبین? کی اہانت کا موجب بننے والے مقابلے کے پیج(Single URL) کو بند کردینا چاہیے جبکہ 7فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ Facebook پر پابندی نہیں چاہتے?پول کے دروان اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایک طالب علم نے کہا کہ پیارے نبی? کی اہانت کا موجب بننے والے خاکے بنانے کے اعلان پر ہزاروں لوگوں نے Facebook سے اس مواد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا لیکن Facebook انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی? دوسری جانب ایک نام نہاد یہودی سائبر فورس کے مطالبے پر صرف20منٹ کے اندر یہودیوں کے خلاف مواد کو Facebook سے ہٹادیا گیا جو مسلمانوں سے امتیازی سلوک اور اسلام کے خلاف نسلی تعصب کی ایک بڑی علامت ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.