5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹریفلگر اسکوائر پر برطانوی بحریہ کے تاریخی جہاز کا نمونہ نصب
جنگ نیوز -
لندن…لندن کےTrafalgar Square پر برطانوی جنگِ آزادی کے ہیرو Sir Keith Park کے مجسمہ کی جگہ برطانوی بحریہ کے تاریخی جہازHMS Victory کے آرٹ کا نمونہ نصب کردیا گیا ہے? 15 فٹ کے بوتل میں بنائے گئے آرٹ کے اس نادر نمونے کو ایک 47سالہ برطانوی نژاد نائیجیرین Yinka Shonibareنے moulding کی نئے تکنیک کو استعمال میں لاتے ہوئے تیا رکیا ہے جو11فٹ 4انچ لمبا اور مستول کی بلندی سے جہاز کے پیندے تک 7فٹ7انچ اونچا ہے?HMS Victory نامی اس جہاز نے برطانیہ کے لیے ایک طویل عرصے تک خدمات سرانجام دیں ?HMS Victoryکے ذریعے ایڈمرل لارڈ نیلسن نے برطانیہ کے لیے تاریخی فتوحات حاصل کیں جس کے بعد سمندر پر برطانیہ کی حاکمیت کا آغاز ہوا? یہی وجہ ہے کہ HMS Victory نامی اس جہاز کے آرٹ کے نمونے کو لندن میں لارڈ نیلسن کے مجسمہ کے قریب نصب کیا گیا ہے ? واضح رہے کہ لارڈ نیلسن کو 21اکتوبر 1805 ء میں ایک لڑائی کے دوران اسی جہاز میں Trafalgar Square کے مقام پر قتل کردیا گیا تھا? اس وقت اس جہاز میں Jamaican،بھارتی اور 4فرانسیسی باشندوں سمیت دنیا کے 22ملکوں لوگ موجود تھے? ناقدین کے مطابقHMS Victory نامی جہاز کے آرٹ کا یہ پہلا نمونہ ہے اور Trafalgar Square پر اس کو نصب کرنے کا مقصد اس جگہ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے?