5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نوجوانوں میں کمر درد پر فوری کام کرنے کی ضرورت ہے،ماہرین
جنگ نیوز -
لندن…کمر درد کے مرض کیشرح نوجوانوں میں بوڑھوں کی نسبت پچاس فیصد زیادہ ہے? برٹش میڈیکل لندن کے پروفیسر ڈیوڈ ہارڈ کی ایک تحقیق کے مطابق کمر درد میں درد ختم کرنے والی ادویات کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور بہت سے نوجوان ان ادویات کے عادی ہوچکے ہیں? سروے رپورٹ کے مطابق امریکہ اور یورپ میں ہر سال پچاس ملین نوجوان کمر درد کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی گھر سے باہر کی تخلیقی سرگرمیاں مکمل طور پر ناپیدہو جاتی ہیں? ماہرین نے اس دردکو خطرناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اس درد پر کام نہ کیا گیا تو آئندہ نسل کبڑی کہلائے گی?