تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملک کے عوام گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے دہرے عذاب میں مبتلا

جنگ نیوز -
کراچی…ایک طرف توملک کے بیشتر علاقے بدستورسخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں جب کہ دوسری جانب حبس،چلچلاتی دھوپ اور لو سے پریشان عوام کو طویل لوڈ شیڈنگ نے دہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے?سندھ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے،گرم ترین علاقوں نواب شاہ ،سکھر ،جیکب آباداور دادو میں دن کے وقت درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے?دن بھرلو چلتی ہے جس سے سڑکیں ویران اور بازاروں میں سناٹا ہوتا ہے?شدید گرمی میں شہری علاقوں میں چودہ ،دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے?ٹھٹھہ،بدین،میر پور خاص، سانگھڑ اورخیرپورمیں بھی شدید گرمی کے دوران دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے?پنجاب کے علاقوں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں اور شدید گرمی میں بارہ سے پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو اذیت کا سامنا ہے ?فیصل آباد،جھنگ،بہاول نگر،بہاول پور،راجن پور ، کوٹ ادو میں بھی سخت گرمی کے دوران طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے?بلوچستان بھی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے?سبی میں دن کے وقت درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے? دیگر علاقوں میں بھی دن بھر گرم ہوائیں چل رہی ہوتی ہیں ?گرمی کے دوران لوگ سایہ دار جگہوں یا گھروں تک محدود رہتے ہیں ? کئی کئی گھنٹے بجلی نہ ہونے سے کارروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے?خیبر پختونخوا کے کچھ علاقے بھی بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں? چارسدہ مانسہرہ اور بٹگرام کے شہر ی و دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے سولہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.