تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہمیش خان سپریم کورٹ میں پیش، اہل خانہ سے ملنے کی اجازت

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . پنجاب بنک کے قرض اسکینڈل کیس میں بنک کے گرفتار سابق صدر ہمیش خان کو سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ملزم کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی? ہمیش خان کو سکیورٹی انتظامات میں لاہور سے آج صبح اسلام آباد لایا گیا اور ایئرپورٹ سے بکتر بند گاڑی میں سپریم کورٹ لے جایا گیا ،، بنک آف پنجاب سے حارث اسٹیل ملز کو نو ارب روپے کے قرض کی فراہمی کے اسکینڈل کے مقدمہ کی سماعت ، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت کا تین رکنی بنچ کر رہا ہے، مقدمہ کی باقاعدہ سماعت سے قبل ہمیش خان کو کمرہ عدالت میں پہنچایا گیا تو اس کی اہل خانہ سے ملاقات کے لئے وکیل نے عدالت کو استدعا پیش کی ،، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو باعزت طریقے سے الگ کمرہ میں اہل خانہ سے ملنے دیا جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.