تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا ہر مشکل میں جنوبی کوریا کے ساتھ رہے گا، ہلیری کلنٹن

جنگ نیوز -
سیئول . . . امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے شمالی کوریا کو خبر دار کیا ہے کہ وہ دھمکیاں دینے اور اشتعال انگیزی کی پالیسی ترک کرے، امریکا ہر مشکل وقت میں جنوبی کوریا کے ساتھ رہے گا? امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے سیئول میں جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک سے ملاقات کے بعد اپنے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا دھمکی دینے کی پالیسی ترک کرے ، انھوں نے کہا کہ امریکا جنوبی کوریا کے تعلقات مضبوط چٹان کی طرح ہیں اور امریکا ہر مشکل وقت میں اپنے اتحادی کا ساتھ دے گا? انھوں نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا اور اس کے رہ نماؤں کے احتساب کے لئے مختلف آپشن پر غور کر رہا ہے ? دوسری جانب شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ اپنی تمام سرحدی آمد و رفت بند کر دے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.