تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے نئے مجوزہ ایکٹ پر تحفظات

جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان میوچل فنڈز ایسوسی ایشن نے سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے نئے تجویز کردہ ایکٹ پر اپنے تحفظات سے وزارت خزانہ کو آگاہ کردیا ?پاکستان میوچل فنڈز ایسوسی ایشن نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کا نیا تجویز کردہ ایکٹ منظور ہوتا ہے تو اس سے کمیشن کی خودمختاری متاثر ہوگی جس سے اسٹیک ہولڈرز کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھیں گے ، مراسلے میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ اس نئے ایکٹ کے مسودے کا ازسرنو جائزہ لیں اور اس میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو بھی شامل کیا جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.