5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسپل وے سے پانی کا اخراج28مئی کو شروع ہوگا، جنرل ندیم
جنگ نیوز -
ہنزہ . . . چیرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جھیل اور اسپل وے کے درمیان تقریباً7 فٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے? جبکہ ممکنہ طور پر پانی کا اخراج28 تاریخ کو ہوسکتا ہے??جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کے چیرمین جنرل ندیم احمد نے کہا کہ عطاآباد جھیل اور اسپل وے کے درمیان فاصلہ7.3 فٹ رہ گیا ہے?جبکہ اسپل وے سے پانی کا اخراج28 تاریخ کو کسی وقت بھی شروع ہوسکتا ہے? ان کا کہنا تھا کہ پانی نکلنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوگا تاہم پانی سے املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے?