تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہمیش خان نے قانون کی عزت کی ان کا فیئر ٹرائل ہوگا،چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ میں پنجاب بینک اسکینڈل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیش خان نے ملکی قانون کی عزت کی اور وطن واپس آئے، انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائینگے اور ہمیش خان کا فیئر ٹرائل ہوگا? آف پنجاب سے حارث اسٹیل ملز کو نو ارب روپے کے قرض کی فراہمی کے اسکینڈل کے مقدمہ کی سماعت ، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت کا تین رکنی بنچ کر رہا ہے?دوران سماعت انہوں نے اسکینڈل کے مرکزی ملزم سے دریافت کیا کہ انکے ساتھ کس قسم کا برتاو? روا رکھا جا رہے ہے جس پر ہمیش خان کا کہنا تھا کہ انکے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوئی اور تمام سہولتیں میسر ہیں? عدالت نے سیٹھ نثارکی عدم گرفتاری پرڈائرکٹرنیب کی سرزنش کی اور کہا کہ سیٹھ نثارکو اسلیے نہیں پکڑاجارہاکہ نیب پردباؤہے? سپریم کورٹ میں ڈائرکٹر نیب نے بیان دیا کہ شیخ نثاربدستوراندرون ملک مفرورہے، جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جوہمارے فون ٹیپ کرتے ہیں وہ شیخ نثارکاسراغ لگائیں جس پر ڈائرکٹرنیب کا کہنا تھا کہ ہمیں فون ٹیپ کرنے کی تکنیکی سہولت میسر نہیں، اس بارے میں آئی بی سے رابطہ کیا گیا ہے? چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب صحیح کام کرتا تو ملک کا اربوں روپیہ باہر نہ جاتا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.