تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا میں قدیم ترین جانوروں کی باقیات کی نیلامی

جنگ نیوز -
نیو یارک . . . کروڑوں سال پہلے دنیا سے معدوم ہوجانے والے ڈائنوسارز اب آپ کے گھر کی زینت بھی بن سکتے ہیں? امریکا میں قدیم ترین جانوروں کی باقیات نیلامی کیلئے کل پیش کی جارہی ہیں?نیویارک میں اپنی نوعیت کی اس منفرد نیلامی میں معدوم ہوجانے والے قدیم جانوروں کے 443 مختلف فوسلز فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں? جن میں بالوں والے گینڈے کا ڈھانچہ، ٹائیرینو سارس کے نوکیلے دانت، ہاتھی سے ملتے جلتے جانور کی کھوپڑی اور قدیم مچھلی کا ڈھانچہ شامل ہے? اس کے علاوہ مریخ کے نایاب پتھر سمیت شہاب ثاقب کے تین سو ٹکڑے، معدنیات کی کانوں سے نکالے گئے منفرد سونے کے ڈھیلے، جواہرات اور قیمتی پتھربھی نیلامی کیلئے پیش کیے جارہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.