تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عارف والا میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

جنگ نیوز -
عارف والا . . . عارف والا میں مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی?ریلی میں انجمن تاجران،جماعت اہلسنت،جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں نے کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی ?ریلی میں رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فرخ جاوید اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور کہا کہ فیس بک کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے اور فیس بک پر یہ گستاخی کرنے والے کو عالمی عدالت میں بلا کر سزا دی جائے?ریلی شہرکے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی بلدیہ چوک پہنچی جہاں احتجاج کے بعدشرکا پر امن طور پر منتشر ہو گئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.