5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کیپٹل گینز ٹیکس کے منفی اثرات،362ارب روپے ڈوب گئے
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ کیپٹل گینز ٹیکس کے نفاذ کا اعلان بورڈ کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا ہے جس کے مارکیٹ پرمنفی اثرات دیکھے جارہے ہیں اور ایک ماہ کے دوران سرمایہ کاروں کے362 ارب روپے ڈوب گئے?کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کیپٹل گینز ٹیکس کا معاملہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے کے ایس ای بورڈ کا کہنا ہے کہ کیپٹل گینز ٹیکس کی شرح اور نفاذ بورڈ کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کے ایس ای ممبران میں تحفظات پائے جاتے ہیں اور اس فیصلے ے مارکیٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، گذشتہ ایک ماہ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1179 پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے جبکہ حصص کی مارکیٹ مالیت بھی 361 ارب 85 کروڑ روپے گر چکی ہے اورکے ایس ای میں درج کمپنیوں کے حصص کی مارکیٹ مالیت 3067 ارب 96 کروڑ روپے سے کم ہوکر 2706 ارب روپے ہوگئی ہے?