5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
قائمہ کمیٹی کی کشمالہ طارق کی رکنیت معطل ،لیوب آئل کی برآمد پر پابندی کی تجویز
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے کمیٹی اجلاس میں جھگڑا کرنے پر کشمالہ طارق کی رکنیت معطل کرنے کی سفارش اور لیوب آئل کی بر آمد پر پابندی کی منظوری دی ہے ?کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں خرم دستگیر کی زیرصدارت ہوا?اجلاس میں سکول آف فیشن ڈیزائننگ کو ڈگری ایوارڈ کرنے کے بل پر کمیٹی ارکان میں تلخ کلامی اور جھگڑا ہو گیا،کشمالہ طارق ارکان سے الجھ پڑیں اور ایک دوسرے پر ذاتی نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ، بعد میں کشمالہ واک آؤٹ کر گئیں جب کہ ان کے الزامات پر رکن کمیٹی شیریں ارشد آبدیدہ ہو گئیں?ارکان کی سفارش پر چیئرمین کمیٹی نے کشمالہ طارق کی کمیٹی رکنیت معطل کرنے کا خط اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے کا اعلان کیا?کمیٹی نے اسکول آف فیشن ڈیزائنگ کے بل کا مسودہ منظور کر لیا ہے?