5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور سیشن کورٹ میں فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ، وکیل ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور میں سیشن کورٹ میں فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے? اطلاعات کے مطابق نا معلوم ملزمان نے زیر حراست اپنے ساتھی یا ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک وکیل کی ہلاکت واقع ہو چکی ہے? پولیس کی بھاری نفری نے عدالت کے احاطے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے?