تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جنیفر اینسٹن کا ہیئر اسٹائل مقبولیت میں سب سے آگے

جنگ نیوز -
لندن . . . ہالی وڈ ایکٹریس جینیفر اینسٹن کے بالوں کا اندازدنیا بھر کی خواتین میں سب سے زیادہ اختیارکیے جانے والا اسٹائل ہے? ایک برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے سروے کے مطابق جینیفر اینسٹن کا یہ ہیر اسٹائل 1994 سے مقبول ہے اور اب تک ایک کروڑ سے زائد خواتین جینیفر اینسٹن کا ہیر اسٹائل کاپی کرنے کی کوشش کر چکی ہیں,جینفر نے یہ اسٹائل ٹیلی ویژن سیریز فرینڈز میں کام کرتے ہوئے اپنایاتھا جب سے لیکر اب تک بالوں کا یہ انداز بہت مقبول رہاہے،مس اینسٹن کو یہ انداز کرس میک ملن نے دیا تھا?سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر خواتین اخباروں کے تراشے لیکر پارلرز میں آتی ہیں تا کہ ویسا ہی ہیر اسٹائل کاپی کیا جاسکے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.