تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پلاٹ کلچر ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھا جائیگا، پبلک اکاو?نٹس کمیٹی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پلاٹ کلچر ختم کرنے کے لئے وزیر اعظم کو خط لکھا جائے گا ، اکثر افسران عزت کے لئے نہیں پلاٹ کے لئے ترقی کے خواہاں ہیں ?اسلام آباد میں پی اے سی اجلاس میں پاسکو کیجانب سے 20 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے پلاٹوں اور زمین کی خریداری پر اظہار تشویش کیا گیا? چودھری نثار علی کا کہنا تھا کہ جنرل آٹھ ،آٹھ پلاٹوں کے مالک ہیں جبکہ غریب آدمی کوچھت تک میسر نہیں?وفاقی سیکرٹری خوراک و زراعت ضیاالرحمان نے کمیٹی کوبتایا کہ گندم کی خریداری کے لئے 30 ارب روپے کی فوری ضرورت ہے جب کہ بینک مزید رقم کی فراہمی سے انکاری ہیں?قبل ازیں اجلاس شروع ہوا تو کمیٹی نے سیکرٹری خوراک و زراعت کو کابینہ کے اجلاس میں جانے سے روک دیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.