تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

خواتین کیخلاف امتیازی قوانین کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، صدر زرداری

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے خلاف امتیازی قوانین کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے ?صدر زرداری نے خواتین پارلیمنٹیرنز کنونشن کی شرکا کے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ دیا?ظہرانے میں اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزابھی موجود تھیں?صدرنے کہاکہ شہید بینیظر بھٹو کی زندگی ان سب کیلئے مشعل راہ ہے? صدر نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے دور میں 1995 میں خواتین کے خلاف امتیازی قوانین کے خاتمے کے سیڈا کنوشن پر دستخط کئے گئے تھے،اس پر عمل در آمد کی تجاویز پیش کی جائیں? صدر نے کہا کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور ان کی صلاحیتیوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.