5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پورٹ قاسم کی حدود میں شامل کئے جانیوالے زمین مالکان کی بھرتی کا حکم
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے پورٹ قاسم کی حدود میں شامل کی جانے والی زمینوں کے مالکان کو پورٹ قاسم میں ملازمتیں دینے کا حکم جاری کردیا??پورٹ قاسم نے توسیعی منصوبے کے تحت 2003میں گردونواح کی زمینیں دیہاتیوں سے خریدی تھیں اس معاہدے کے تحت ان دیہاتیوں کو زمین کے معاوضے کے عوض رقم کے ساتھ پورٹ قاسم میں ملازمتیں بھی دی جانی تھیں اس مقصد کے لئے ملازمتوں میں انکا کوٹہ 5فیصد مقرر کیاگیاتھا?ان دیہاتیوں نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی کہ ملازمتیں دینے کے وعدے پر عمل نہیں کیا جارہا? آج درخواست کی سماعت پردرخواست گزاروں کے وکیل خالد شاہ نے عدالت کو بتایاکہ عدالت 2007اور 2009میں دیہاتیوں کو ملازمت دینے کا حکم جاری کر چکی ہے لیکن پورٹ قاسم اتھارٹی نے ساڑھے 3ہزارسے زائد دیگرافرادتوبھرتی کئے لیکن 52درخواست گزاروں میں سے کسی کو ملازمت نہیں دی گئی ?پورٹ قاسم کی جانب سے آج عدالت میں یقین دہانی کرائی گئی کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر درخواست گزاروں کو ملازمتوں کے لیٹر جاری کردئیے جائیں عدالت نے اس یقین دہانی کو اپنے حکم کا حصہ بناتے ہوئے پٹیشن نمٹادی?