تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

قائمہ کمیٹی تجارت کے ارکان بکے ہوئے ہیں،کشمالہ طارق

جنگ نیوز -
اسلام آباد…رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق الزام لگایا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے ارکان بکے ہوئے، اوراپنے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں? ان کے الزامات پرمسلم لیگ ن کی شیری ارشدآبدیدہ ہوگئیں، کمیٹی نے کشمالہ طارق کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کردی ہے? خرم دستگیرکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کشمالہ طارق اورکمیٹی ارکان کے درمیان اسکول آف فیشن ڈیزائننگ کوڈگری ایوارڈکرنے کے بل پرجھگڑاہوا، کشمالہ طارق نے اسکول کی پرنسپل کوتیسری بارمنتخب کرنے اوران کی بہن کوبھاری مراعات دینے پربھی اعتراض کیا? کشمالہ طارق نے الزام لگایاکہ رکن قومی اسمبلی حامدیارہراج کابرادرنسبتی ، جوکہ بی اے پاس بھی نہیں ، اسے جاپان میں تجارتی اتاشی کی پوسٹ پرتعینات کیاگیاہے، اسی طرح میرٹ کونظراندازکرکے غنی تالپورکے بیٹے کوبھی اعلی? عہدے پرتعینات کیاگیا? کشمالہ طارق نے اے این پی کی رکن قومی اسمبلی جمیلہ گیلانی کومخاطب کرکے کہاکہ ان کی جماعت کی کرپشن اوردیگرناجائزکام کسی کے چھپے ہوئے نہیں ہیں? انھوں نے مسلم لیگ نون کی شیری ارشدپرالزام لگایاکہ وہ ٹریڈفنڈزپربیرون ملک دورے کرتی ہیں، جس پروہ آبدیدہ ہوگئیں ? بعدمیں کشمالہ طارق اجلاس سے واک آوٹ کرگئیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.