5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سندھ اسمبلی،اوقات کار طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش
جنگ نیوز -
کراچی…اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے صوبائی اسمبلی کے اوقات کارطے کرنے کے لیے بزنس ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے? سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اور بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ18ویں ترمیم کے بعد اسمبلی اجلاس اب70کی بجائے100 دن ہوا کرینگے?انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں مستقبل کا لائحہ عمل اور اسمبلی بزنس طے کرنے کے لیے میں نے اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل بزنس ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے?ایک سوال پر انہوں نے بتایاکہ آج کے اجلاس میں انہوں نے اراکین اسمبلی کو یاد دہانی کرائی کہ اسمبلی کے اجلاس کا وقت12کی بجائے ساڑھے نو بجے ہے?