تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بینظیر قتل کیس :ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف عبوری چالان پیش کر دیئے

جنگ نیوز -
راولپنڈی …ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کے خلاف عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیئے ہیں? چالان میں بیت اللہ محسود کو اشتہاری اور مفرور ملزمان کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے مردہ ظاہر کیا گیا ہے جس پر بے نظیر کے قتل کے لئے تین خود کش حملہ آور بھجوانے کا الزام ہے ?راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اکرم اعوان نے اڈیالہ جیل کے بند کمرے میں رفاقت،حسنین،اعتزاز شاہ،عبدالرشید اور شیر زمان کیخلاف بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی?ایف آئی اے کی جانب سے انتالیس صفحات پر مشتمل عبوری چالان پیش کئے گئے جس میں ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس اور ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کا ریکارڈ بھی شامل ہے? استغاثہ کے گواہان کی تعداد89 سے بڑھا کر115 کر دی گئی ہے ? عدالت نے مقدمہ کی سماعت بارہ جون تک ملتوی کر دی ہے،توقع ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.