تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پشاور:خواجہ سرا سے شادی رچانے والا جوڈیشل ریمانڈپر جیل میں پہنچ گیا

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کی مقامی عدالت نے خواجہ سرا اور اس سے شادی رچانے والے تاجر کو صحت جرم سے انکار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا? جبکہ گرفتار دیگر43 افراد کی ضمانت منظور کرلی گئی? ملک اقبال اور رانی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے سامنے پیش کیا گیا? اقبال اور رانی نے اپنے خلاف لگائے الزامات کو مسترد کردیا? جس پر عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا? مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجے گئے43 باراتیوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے? پشاور پولیس نے فقیر آباد کے علاقے میں گذشتہ روز ایک پلازہ پر چھاپہ مار کر خواجہ سرا رانی اور مقامی تاجر اقبال کو شادی رچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.