تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

مٹھی:متحدہ کی جانب سے بجلی فراہمی کے منصوبے کاافتتاح

جنگ نیوز -
مٹھی…رکن قومی اسمبلی وسیم اخترنے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر اپنے ایم این اے فنڈزسے ضلع مٹھی کے گاؤں پیاری جی دھانی میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا?ایم کیوایم کے اعلامیئے کے مطابق ضلع مٹھی کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں پیاری جی دھانی میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے پرایک کروڑروپے لاگت آئی جومتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پرحق پرست رکن قومی اسمبلی وسیم اختر کے ایم این اے فنڈسے استعمال ہوئے جبکہ50سے زائد گھریلوصارفین کے بجلی میٹرز اورکنکشن کے تمام اخراجات متحدہ قومی موومنٹ نے برداشت کیے?افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہاکہ ایم کیوایم ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے?انہوں نے کہاکہ گاؤں میں بجلی کی فراہمی سے گھر اوراسکول روشن ہونگے، ٹیوب ویل چلیں گے جس سے پانی کی ترسیل وفراہمی اور کاشتکاری میں اضافہ ہوگا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.