5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نصیر آباد سے لاپتہ ہونیولا نائیجیرین شہری نوشہرہ سے برآمد
جنگ نیوز -
نوشہرہ…پانچ ماہ قبل نصیر آباد سے لاپتہ ہونے والا نائیجیریا کا شہری نوشہرہ سے برآمد ہوا ہے ?موٹر وے پولیس کے مطابق ضلع نوشہرہ کے علاقے امان کوٹ میں جی ٹی روڈ پر نائجیریا کا باشندہ ملا ہے? جو اپنا نام اوچے آٹو بتاتاہے ? نائجیریا کے باشندے کا کہنا ہے کہ اسے دسمبر2009 میں نصیر آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا? موٹر وے پولیس کے مطابق اوچے آٹو فٹ بال کا کاروبار کرتا ہے? پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے نائجیریا کے شہری سے تفتیش کی جا رہی ہے ?