تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، موہنجو دڑودرجہ حرارت54ڈگری سینٹی گریڈ

جنگ نیوز -
کراچی…ملک کے بیشترعلاقوں میں شدیدگرمی کی لہرجاری ہے،موہنجودڑو میں درجہ حرارت54ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاڑکانہ اورنوابشاہ میں درجہ حرارت52 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا?موئنجودڑو،لاڑکانہ اورنوابشاہ میں گرمی کا16سال کاریکارڈٹوٹ گیا?محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت موہنجودڑومیں درجہ حرارت53ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاڑکانہ اورنوابشاہ میں درجہ حرارت52ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا?محکمہ موسمیات کے مطابق موئنجودڑو، لاڑکانہ اورنوابشاہ میں گرمی کا16سال کارکارڈٹوٹ گیا،لاہور کا درجہ حرارت46سینٹی گریڈ ،اسلام آباد میں43 درجہ سینٹی گری،پشاور میں45 کراچی میں35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی،فیصل آباد میں گرمی کی شدت47سینٹی گریڈ، سیالکوٹ میں45،ملتان میں47اور راولپنڈی میں43سینٹی گریڈ رہا:محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد51،دادو میں49، بہاول نگر48،سکھر48،ملتان ،رحیم یار خان ،ساہی وال اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، ،جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں ملتان،بہاول نگر،بہاول پور،راجن پور،ڈیرہ غازی خان، تونسہ،رحیم یارخان، ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے،? سندھ کے گرم ترین علاقوں،نواب شاہ،جیکب آباد،اور دادومیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے دن بھرلو چلتی ہے جس سے سڑکیں ویران اور بازاروں میں سناٹا ہوتا ہے?گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ?لاہوراورگردنواح میں آج بھی سورج آگ برستارہا? محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت46سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے لاہور میں چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے گرم لوُچلتی رہی ، شدید گرمی کے باعث شہری گھروں اوردفاتر میں دبک کربیٹھے رہے ? محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے? آج لاہور میں کم سے کم سے درجہ حرارت30 سنٹی گریڈ جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب کا18فیصد رہا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.