5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
حق پرست شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد سمیت تمام حق پرست شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حق پرست شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ?سانحہ پکا قلعہ حیدرآبادکے شہدا کی 20ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حق پرست شہدا تحریک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ایم کیوایم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ? انہوں نے کہاکہ حق پرست شہدا کا مقدس لہو رنگ لائے گا اور انشا اللہ ایم کیوایم اپنی منزل پر ضرور پہنچے گی ? الطاف حسین نے پکا قلعہ حیدرآباد کے شہدا کے بلند درجات اور شہدا کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ?