5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت کے ساتھ برابر کی بنیاد پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں، وزیر خارجہ
جنگ نیوز -
قاہرہ…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے? انہوں نے یہ بات قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل امرموسی? سے ملاقات میں کی? دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہناتھاکہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل حل کرناہوں گے، پاکستان میں جمہوری حکومت کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پاکستانی حکومت اور عوام، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہیں?