تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فیصل شہزاد کے جنوبی وزیرستان میں رابطے تھے، رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکا میں گرفتار پاکستانی فیصل شہزاد کے جنوبی وزیرستان میں رابطے تھے?اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہفیصل شہزادکیس میں تحقیقات جاری ہیں تاہم کسی کوگرفتارنہیں کیا،انہوں نے کہا کہ فیصل شہزادکے جنوبی وزیرستان میں رابطے تھے اور اس کے اکاو?نٹس پرتحقیقات جاری ہیں? حافظ سعیدسے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کااحترام کرتے ہیں اوربھارت بھی حافظ سعیدسے متعلق پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کااحترام کرے،رحمان ملک کا کہنا تھاکہ ہم نے بھی اجمل قصاب سے متعلق بھارتی عدالتوں کے فیصلے کااحترام کیاتھا?رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان،بھارت اورافغانستان کوملکرکام کرناچاہیے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.