5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اتحادی جماعتیں ٹارگٹ کلنگ نہیں روک سکتیں تو مستعفی ہوں، سراج الحق
جنگ نیوز -
کراچی…مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیاہے کہ پیپلزپارٹی،متحدہ قومی موومنٹ اور اے این پی اگر کراچی میں قتل وغارت گری نہیں بند کراسکتیں تو اقتدار چھوڑ دیں ?ان خیالات کا اظہار انہوں ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا?سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہردو تین ماہ بعداچانک شہریوں کا خون بہانے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اوروفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور فاروق ستار کی ملاقات کے بعد امن قائم ہوجاتاہے?انہوں نے کہاکہ جب حکومتی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ سے ثابت ہوچکا ہے ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں حکومت کی ایک حلیف جماعت کا عسکری ونگ ملوث ہے تو قاتلوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا?انہوں نے کہاکہ شہر میں مکمل امن وامان کی بحالی تک پرویز مشرف کے دور میں جاری ہونے والے ممنوعہ بور کے تمام اسلحہ لائسنسوں کومنسوخ کیا جائے?