تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے یو ٹیوب بحال کرنے کا حکم دیدیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ویب سائٹ یوٹیوب بحال کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ،تاہم لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق فیس بک پر پابندی برقرار رہے گی?وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی سیکرٹری نجیب اللہ ملک نے جیونیوزکوبتایاہے کہ پی ٹی اے کوہدایت کی گئی ہے کہ توہین آمیزخاکوں کے لنکزپرپابندی کویقینی بنایاجائے? لاہور ہائی کورٹ نے فیس بک کو 31 مئی تک بند رکھنے کا حکم دیاہے اور اس سلسلے میں عدالت جوبھی نیاحکم دے گی ، اس پرمکمل عمل کیاجائے گا?چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر یاسین کاکہناہے کہ وزرات کی طرف سے احکامات وصول ہوتے ہی یوٹیوب کوبحال کردیاجائے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.