تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی میں8گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،مسلسل بریک ڈاو?نز

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں سات سے آٹھ گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،مسلسل بریک ڈاؤنز اورکیبل فالٹز نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے? کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی کا شاٹ فال400میگاواٹ کے لگ بھگ ہے?واپڈا کی جانب سے تقریباً650میگاواٹ بجلی وصول کرنے کے باوجود بھی کے ای ایس سی تحال اپنے سب سے بڑے پیداواری یونٹ بن قاسم پاور پلانٹ کو پوری صلاحیت کے ساتھ چلانے میں ناکام ہے? ذرائع کا یہ بھی کہنا کہ اگرکے ای ایس سی پی ایس او سے 2000میٹرک ٹن تک فرنس آئل خرید کر بن قاسم پاور پلانٹ کو پوری صلاحیت کے ساتھ چلائے تو شہر سے لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ممکن ہے?دوسری جانب کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نہیں بڑھا یا گیاہے?ترجمان کے مطابق 51فیصد فیڈرز پر تین گھنٹے،25فیصد پر ساڑھے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بقیہ 24فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنی? ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.