تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایم کیوایم کی انقلابی آواز پنجاب بھر میں پھیل رہی ہے ، اقبال محمد علی

جنگ نیوز -
حسن ابدال…مسلم لیگ(ن)تحصیل حسن ابدال کے نائب صدرفرید خان تنولی نے اپنی برادری سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کااعلان کیاہے? یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمدعلی خان سے ملاقات کے دوران کیا?اس موقع پر ایم کیوایم اپرپنجاب زون کے زونل انچارج زاہدملک،زونل کمیٹی کے ارکان متین خان،کیپٹن(ر)رحیم شاہ،احمدنواز،انچارج اٹک سردارطاہراحسان،تحصیل حسن ابدال کے سرگرم کارکن حاجی اشفاق خان سمیت دیگر کارکن موجود تھے?فرید نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی انقلابی آواز پنجاب کے کونے میں پھیل رہی ہے جسے سن کر غریب اور متوسط طبقے کے افراداپنی تقدیر بدلنے اوراستحصالی نظام کے خاتمہ کے لئے لبیک کہہ رہے ہیں?اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمدعلی خان نے صفدرخان،ان کی برادری اور ساتھیوں کی ایم کیوایم میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کامقصدغریبوں اور متوسط طبقوں کو بیدارکرنا اور ان کو اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جدوجہد کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیاکرنا ہے?پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی تقدیر 2فیصدمراعات یافتہ طبقہ کے پاس گروی رکھنے کے بجائے 98فیصد غریب عوام کودینی ہوگی?انہوں نے کہاکہ محض خراب حالات کا شکوہ کرنے اور کوستے رہنے سے حالات نہیں بدلیں گے بلکہ اس کے لئے ہم سب کو کوشش کرنا ہوگی اور موروثی وخاندانی سیاست کی بھینٹ چڑھنے والے عوام کو ان کے وسائل پر حقیقی حق دلاناہوگا?دریں حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمدعلی خان نے ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنوں کے ہمراہ دربارعالیہ سالک آباد پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی ? اس موقع پر گدی نشین پیر شفیق اعظم نے علاقہ میں ایم کیوایم کی سرگرمیوں کی تعریف کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت اور تندرستی کیلئے دعا بھی کی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.