5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ڈاکٹر سمیت بنیادی سہولتیں حاصل ہیں ، ہمیش خان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پنجاب بنک اسکینڈل کے اہم ملزم ہمیش خان نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے کہ انہیں حراست کے دوران ڈاکٹر سمیت بنیادی سہولتیں حاصل ہیں اور اب تک انہیں ہراساں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دباو? ڈالا گیا ہے? پنجاب بینک اسکینڈل کیس میں بینک کے سابق صدراوراہم ملزم ہمیش خان کوسخت سیکیورٹی میں عدالت لایاگیا? ہمیش خان کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ان کی ملاقات اہل خانہ سے کرانے کاحکم دیا، جس پرہمیش خان نے الگ کمرے میں اپنے اہل خانہ سے ایک گھنٹہ سے زیادہ دیرملاقات کی ? ہمیش خان کے وکیل محمود اے شیخ نے عدالت سے کہا کہ انہیں اپنے موکل سے تنہائی میں ملنے نہیں دیا جاتا ، جس پر عدالت نے نیب قوانین کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ قانون میں اس کی گنجائش نہیں? عدالت نے نیب حکام سے تحقیقات میں پیش رفت پوچھی توڈائریکٹرنیب انوسٹی گیشن کاکہناتھاکہ ابھی تفتیش جاری ہے، بعدمیں عدالت نے ہمیش خان کو نیب کی حفاظتی حراست میں واپس لاہور بھجوا دیا?