5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے چینی سفیر لوژاہوئی کی ملاقات
جنگ نیوز -
راولپنڈی…جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید سے چینی سفیر لوژا ہوئی نے ملاقات کی ہے?ملاقات میں دو طرفہ دفاعی اشتراک اور باہمی دل چسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ?آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دفاعی اشتراک کے مختلف پہلوں کے علاوہ چینی وزیر دفاع جنرل لیانگ گوانگ لی کے حالیہ دورہ پاکستان پر بات چیت کی گئی? جنرل طارق مجید نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے میں چینی سفیر کی کوششوں کو سراہا ?