5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سانحہ پکا قلعہ :20ویں برسی کراچی سمیت سندھ بھر میں منائی جائے گی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے تحت سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 20ویں برسی کل بروز جمعرات کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور اس سلسلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے بعد نماز ظہر تا عصر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ? قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع خورشید بیگم میموریل ہال عزیزآبادکراچی میں ہوگا جبکہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے ? قرآن خوانی فاتحہ خوانی کے اجتماعات میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست عوامی نمائندے ، ایم کیو ایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدرد شرکت کریں گے ?