5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا، روس جوہری ایندھن کے معاہدے کی حمایت کریں، ایرانی صدر
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز…ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے امریکا اور روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ ترکی اور برازیل کے ساتھ جوہری ایندھن کے تبادلے کے معاہدے کی حمایت کریں بصورت دیگر جوہری مسئلہ پر تعطل کے حل کیلئے کوئی دوسرا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا? ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں محمود احمدی نژاد نے امریکہ اور روس کو مخاطب کرکے کہا کہ ایندھن کے تبادلہ کے حوالے سے تہران ڈکلیئریشن ایک بہترین موقع ہے، ہم نے ایک اہم قدم اٹھایا اور اب بہانے بنانے کیلئے کوئی جواز نہیں بچا? انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بارک اوباما یہ بات ذہن نشین کریں کہ اگر انہوں نے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا تو ممکن ہے کہ ایرانی قوم انہیں کوئی اور موقع نہ دے?