تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نیشنل کوچنگ سینٹر میں باکسنگ جمنازیم کی تعمیر آخری مراحل میں

جنگ نیوز -
کراچی …شکیل یامین کانگا…نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں جدید طرز کے باکسنگ جمنازیم کی تعمیر آخری مراحل میں ہے، امید ہے کہ اس کا افتتاح ڈیڑھ دو ماہ میں ہوجائے گا،اور اس کا نام حسین شاہ باکسنگ جمنازیم رکھا جائے گا? جنگ سے باتیں کرتے ہوئے ڈائریکٹر کراچی سینٹر ذوالفقار ابڑو نے بتایا کہ پہلے سے قائم باکسنگ جم کی چھت اور رنگ اور اس کا رقبہ اتنا نہیں تھا کہ اس میں باکسنگ کی انٹرنیشنل سہولتیں فراہم کی جائیں اس لئے ایک نیا باکسنگ جمنازیم تعمیر کیا گیا ہے جس میں باکسر کو تمام جدید سہولتیں حاصل ہوں گی? اس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور امید ہے ڈیڑھ دو ماہ میں یہ جمنازیم مکمل ہوجائیگا? اس کی تیاری میں رات دن کام ہورہا ہے تاکہ یہ جلد سے جلد تعمیر ہو? اس میں دو ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے? اس میں باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہوسکے گا صرف باکسنگ ٹریننگ کیلئے یہ مخصوص ہوگا? سائز آف رنگ پرانے جم جیسا ہے لیکن اس جمنازیم میں گنجائش کافی ہے? انھوں نے کہا کہ وزارت کھیل اس کی منظوری دے دیگی تو اس کا نام حسین شاہ باکسنگ جمنازیم رکھ دیا جائے گا? ذوالفقار علی ابڑو نے مزید بتایا کہ نیشنل کوچنگ سینٹر کے ایتھلیٹک ٹریک کی جانب بھی تماشائیوں کے بیٹھنے کیلئے گنجائش نکالی جارہی ہے ہماری پلاننگ ہے کہ تین اطراف تماشائیوں کے بیٹھنے کیلئے اسٹیپ بنا دیئے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آکر یہاں مختلف قسم کے مقابلے دیکھ سکیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.