5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عراقی حکومت کا سرکاری فضائی کمپنی بند کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
بغداد…جنگ نیوز…عراقی حکومت نے کویت کے ساتھ مالیاتی جھگڑے پر سرکاری فضائی کمپنی’ عراقی ایئرویز‘ کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا? وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ عراقی ایئر ویز کو ختم کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم نوری المالکی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا?ٹرانسپورٹ منسٹری فیصلے کی حتمی منظوری کیلئے کونسل آف منسٹری میں لے کر جائے گی ? ترجمان نے بتایا کہ عراقی ایئرویز کوکویت کی جانب سے نہ صرف مختلف طریقوں سے ہراساں کئے جانے کا سامنا تھا بلکہ طیاروں کو مختلف ایئر پورٹس پر ایندھن اور خوراک لینے سے بھی روکا جارہا تھا? عراقی ایئرویز نے ایک دن قبل سویڈن اور برطانیہ کیلئے بھی اپنی پروازیں ختم کردی تھیں?