5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جاپان کا چاند پر سائنسی تحقیقاتی مرکز بنانے کے پروگرام کا آغاز
جنگ نیوز -
ٹوکیو …جنگ نیوز…جاپان نے چاند پر سائنسی تحقیقاتی مرکز بنانے کے پروگرام پرکام شروع کر دیا ہے?جاپانی حکومت نے 2020ء تک چاند پر تحقیق کیلئے 2.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے جس میں چاند کی سطح پر کام کرنے والے روبوٹ کو بھیجنا بھی شامل ہے? چاند کی تسخیر کی حکمت عملی پر دو مرحلوں میں 2015ء تک چاند پر موبائل روبوٹ اتارنا شامل ہے جوچاند کی سطح کی ویڈیو تصاویر بنا کر نیچے زمینی مرکز میں بھیجے گااور اگلے پانچ برسوں میں چاند کے شمالی قطب پر ایک سائنسی تحقیقاتیسینٹر تعمیر کیا جائے گا تاکہ 100 قطر کے دائرے میں اس کی سطح کا مطالعہ کیا جاسکے، یہ تحقیقاتی مرکز خودکار طریقہ سے بجلی پیدا اور سطح کے نمونے حاصل کرسکے گا? واضح رہے جاپان چاند پر چین اور بھارت سے پہلے پوزیشن مستحکم بنانے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ چین اور بھارت چاند پر تحقیق میں پوری طرح سنجیدہ ہیں?