تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

مارگلہ کی پہاڑیوں میں کلنجر کے مقام پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد ... اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں کلنجر کے مقام پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے? سی ڈی اے کے فائر برگیڈ اہلکاروں نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ بدھ کے روز لگنے والی آگ پر جمعرات کی صبح4 بجے کنٹرول پا لیا گیا? جبکہ سی ڈی اے اور دیگر اداروں کی فائر برگیڈ گاڑیاں اب بھی کلنجر کے علاقے میں موجود ہیں? فائر برگیڈ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پہاڑی مقامات پر فائر برگیڈ کی گاڑیاں آسانی سے نہیں پہنچ پاتیں اس لیئے آگ کو کنٹرول کرنا دشوار ہوتا ہے? سی ڈی اے حکام کے مطابق آگ تین کلو میٹر کے رقبے میں پھیل گئی تھی آگ بجھانے کے کام میں تین سو افراد نے حصہ لیا? جبکہ آگ بجھانے کے دوران سی ڈی اے کے18 اہلکار بے ہوش ہوئے جنہیں اسلام آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.