5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے معاملات پر توجہ مرکوز ہے،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے معاملات پر توجہ مرکوز ہے، جس کے لیے دونوں ممالک کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پے جے کراؤلی نے محکمہ خارجہ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کا فقدان دونوں کا باہمی معاملہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے اور خوشی ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کی طرف بڑھ رہے ہیں، ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تعاون کے حمایت کرتے ہیں?