تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

برطانیہ نے بھی جوہری ہتھیاروں کی تعداد ظاہر کردی

جنگ نیوز -
لندن ... امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی پہلی بار اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وارہیڈز کا ذخیرہ 225 سے زیادہ نہیں بڑھایا جائے گا?وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ برطانیہ کے پاس 225 ایٹم بم کے ذخیرے میں کارروائی کیلئے تیار آپریشنل جوہری وارہیڈز کی تعداد160 ہے? انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل میں مجموعی طور پر225 سے زیادہ کا ذخیرہ نہیں رکھا جائے گا? اس کے علاوہ برطانوی حکومت اُن حالات کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی جن کے تحت ایٹمی اسلحہ کے استعمال پر غور کیا جاسکتا? انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ ایٹم بم صرف اپنے اور نیٹو کے دفاع کیلئے ہی استعمال کرنے پر ہی غور کرے گا?ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ ایٹمی وارہیڈز کے ذخیرے کے اعلان کا مقصد جوہری اور غیر جوہری ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہے? اور تخفیف اسلحے کی کوششوں کو تقویت دینا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.