تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی : گلشن اقبال میں دکانوں میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
کراچی : گلشن اقبال میں دکانوں میں آتشزدگی

کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دکانوں میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا?گلشن اقبال کے علاقے میں مٹھائی اور بیکری کی تین دکانوں میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور دکانوں میں فروخت کی جانے والی اشیا جل گئیں?جس عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا اس کی اوپری منزلوں پر رہائشی فلیٹس موجود تھے،جن میں شدید دھواں بھر گیا ،جس کے باعث کچھ دیر کے لئے فلیٹوں میں مقیم افراد باہر آگئے?فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ الیکٹرک شاٹ سرکٹ کے باعث لگی اور چار فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا?تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.