5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ روکنے کیلئے آپریشن ٹاپ کِل شروع
جنگ نیوز -
خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ روکنے کیلئے آپریشن ٹاپ کِل شروع
واشنگٹن…خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ روکنے کیلئے سمندر کی گہرائیوں میں آپریشن ٹاپ کِل شروع کردیا گیا? صدر اوباما کا کہنا ہے کہ جب تک لیک رک نہیں جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے?برٹش پیڑولیم نے ٹاپ کل نامی طریقہ کار کے ذریعے رساؤ رکنے کا آپریشن امریکی حکام کی حتمی منظوری کے بعد شروع کیا? اس سے پہلے کئی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں? اور کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ٹاپ کِل سے بھی زیادہ توقعات نہ رکھی جائیں? کیونکہ سمندر میں اتنی گہرائی اور پانی کے اتنے دباؤ میں ایسا طریقہ کار پہلے کبھی نہیں آزمایا گیا? یہ انتہائی مشکل آپریشن مکمل ہونے میں کم سے کم دو دن لگ سکتے ہیں? صدر اوباما نے کیلے فورنیا میں ایک تقریب سے خطاب میں خبردار کیا کہ ٹاپ کل کی کامیابی کی کوئی گارنٹی نہیں? اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک لیک روک نہیں لیا جاتا، ماحولیات کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ نہیں ہوجاتا اور بہنے والے تیل کی صفائی نہیں ہوجاتی?